ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈاکٹر کلام کے جانے سے پیدا ہوئے خلا کو پر کرنا نا ممکن :مودی

ڈاکٹر کلام کے جانے سے پیدا ہوئے خلا کو پر کرنا نا ممکن :مودی

Wed, 27 Jul 2016 20:56:23    S.O. News Service

چنئی، 27؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے کے بعد پیدا ہوئے خلا کو کبھی پر نہیں جا سکے گا۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ ایک سال ہوگیاجب ہمارے پیارے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ہمیں چھوڑ کر چلے گئے تھے اور ایک خلاء پیدا ہوگیاجسے بھرانہیں جاسکتا۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ اس عظیم شخصیت کو میری طرف سے خراج عقیدت !کلام کی پہلی برسی پر آج ان کے آبائی شہر رامیشورم کے پیکرومبو میں ان کے قدآدم مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی ۔کلام کا گزشتہ سال 27؍جولائی کو میگھالیہ کے آئی آئی ایم شیلانگ میں ایک لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔


Share: